کشمیر کے عوام نے مریم نواز کی خدمت پر اعتماد کیا، خواجہ عمران نذیر

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر صوبائی وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے پارٹی قیادت، کارکنان اور ووٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے ترقی، خوشحالی اور سیاسی استحکام کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جمہوری عمل کو مضبوط کیا ہے۔

خواجہ عمران نذیر نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کامیابی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوامی خدمت، مؤثر کارکردگی اور ترقیاتی سیاست پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے خدمت، امن، معاشی استحکام اور ترقی کے ایجنڈے کی حمایت کی ہے، جو مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کا فیصلہ قابلِ احترام ہے اور جمہوری اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔ کارکنان کی انتھک محنت اور عوام کے بھرپور اعتماد نے مسلم لیگ (ن) کو یہ کامیابی دلائی ہے، جس پر پوری قیادت، کارکنان اور ووٹرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔

خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) مریم نواز شریف کی قیادت میں عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے پہلے سے زیادہ محنت کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے اعتماد کو خدمت، دیانت اور بہترین کارکردگی کے ذریعے مزید مضبوط بنایا جائے گا اور ترقی کا سفر مزید تیزی سے جاری رکھا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے