فیروز والا سیلاب، پنجاب حکومت پر تنقید، اب تک سرکار نے سیلاب متاثرین کی کیا مدد کی؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) فیروز والا اور شیخوپورہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سے متعلق اٹھنے والے سوالات کے درمیان پنجاب حکومت نے ریلیف اقدامات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مریدکے، پٹھان کالونی اور فیروز والا میں فلڈ ریلیف فیسیلیٹیشن اینڈ کمپلینٹ سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں متاثرین کی شکایات کا فوری اندراج اور ازالہ کیا جا رہا ہے۔


ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انور جپہ کے مطابق شیخوپورہ میں متاثرہ شہریوں کے لیے 7 فلڈ ریلیف کیمپس اور 18 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جو 24 گھنٹے فعال ہیں۔ ریلیف کیمپس میں خوراک، پینے کا صاف پانی، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کی جا رہی ہیں۔


پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک سیلاب متاثرین میں 5 ہزار 250 فوڈ ہیمپرز تقسیم کیے جا چکے ہیں، جبکہ ایمرجنسی رابطہ نمبرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں تاکہ شہری ہنگامی صورتحال میں فوری مدد حاصل کر سکیں۔


ڈی جی پی ڈی ایم اے نے فسیلیٹیشن سینٹرز کا دورہ کرتے ہوئے موصول ہونے والی شکایات اور کالز کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے اور امدادی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرینِ سیلاب کو بروقت ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے