لاہور (پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ سیاست ہو یا میڈیا ڈیبیٹ، مخالفین کے پاس ہر وقت وزیراعلیٰ مریم نواز کا نام جپنے کے علاوہ اپنی کارکردگی اور رپورٹ کارڈ دکھانے کے لیے کچھ نہیں , جب سندھ یا کے پی کے کے وزراء پریس کانفرنس کرتے ہیں تو اپنی پرفارمنس پر بات کرنے کے بجائے صرف پنجاب پر تنقید کرتے ہیں کیونکہ ان کے پاس بتانے کو کچھ ہے ہی نہیں۔
دوسری طرف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت اور ان کی کابینہ حقائق اور اعداد و شمار کی بنیاد پر کام کر رہی ہے۔ ایک طرف مخالفین ٹی وی پر بیٹھ کر صرف باتیں بناتے ہیں اور دوسری طرف پنجاب میں روزانہ نئے اسپورٹس کمپلیکس، لیپ ٹاپ اسکیمز اور میٹرو بس و ٹرین جیسے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور عوامی خدمت کا کام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پسرور: افسوسناک حادثہ، 7 سالہ بچی ٹرین تلے آ کر جاں بحق
منفی سیاست، کھوکھلی باتوں اور ڈرامے بازی سے ملک نہیں چلتے، ملک حقیقی خدمت اور سچی نیت سے بنتے ہیں۔ آپ کو دوسروں میں صرف خامیاں نظر آتی ہیں لیکن پنجاب میں ایئر ایمبولینس کا آغاز، بہترین سروس ڈیلیوری اور روزمرہ کے ترقیاتی کام نظر نہیں آتے۔
ہماری ترجیح کسی ایک شخص کی ذات نہیں بلکہ پاکستان کی پیش رفت اور عوام کی فلاح ہے۔ اگر مقابلہ کرنا ہی ہے تو خالی نعروں اور ٹی وی ڈسکشنز کے بجائے فیلڈ میں آئیں اور حقائق، اعداد و شمار، لٹریسی ریٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر بات کریں۔ ہماری سیاست کا محور صرف اور صرف عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی ہے۔











