پراسرار گمشدگی یا اغواء؟ ایچی سن کالج کے طالبعلم ماجد اسلم کیس میں وزیر قانون رانا محمد اقبال کا بڑا ایکشن، رپورٹ طلب

لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے ایچی سن کالج کے طالبعلم ماجد اسلم کی پراسرار گمشدگی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خان سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر قانون نے ہدایت کی ہے کہ طالبعلم کی گمشدگی کا مقدمہ فوری طور پر درج کیا جائے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس کی جلد از جلد اور بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔
صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ماجد اسلم اپنی گاڑی پر رحیم آباد سے صادق آباد جاتے ہوئے لاپتہ ہوا، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس کی گاڑی کی آخری لوکیشن بلوچستان میں ٹریس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دوسری جانب اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طالبعلم کو اغواء کیا گیا ہے، جس کے باعث معاملہ انتہائی حساس نوعیت اختیار کر گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے