آپ نے کن کن کے پاؤں پکڑے؟ اور جنرل باجوہ کے سسر کی” قدم بوسی” کیوں کی؟ شعیب صدیقی کا وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر شدید ردعمل

لاہور(پنجاب پوسٹ) استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان پر تنقید کی ہے۔

شعیب صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ “80 سال کی خاتون سے الیکشن ہارنے والے خواجہ آصف کو دوسروں کو لیکچر دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔” انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواجہ آصف معافی مانگیں اور بتائے کہ اُنہوں نے بے ایمانی سے الیکشنز جیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف بتائیں کہ 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے لیے انہوں نے نے کس کس کے پاؤں پکڑے؟اور جنرل باجوہ کے سسر کی” قدم بوسی” کیوں کی ؟ شعیب صدیقی نے الزام عائد کیا کہ خواجہ آصف بے ایمانی سے الیکشن جیتے اور انہیں اس پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب کا کہنا تھا کہ جب تک خواجہ آصف خود اپنا احتساب نہیں کرتے، انہیں دوسروں پر تنقید کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ یہ ردعمل سوشل میڈیا پر کیے گئے بیانات اور ٹوئٹس کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں شعیب صدیقی نے خواجہ آصف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے