لاہور: رشتے سے انکار کیوں کیا؟ لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا، ملزمان فرار

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں رشتے سے انکار پر 22 سالہ لڑکی پر مبینہ تیزاب حملے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعہ 22 جون کو ماڈل کالونی، فیکٹری ایریا میں پیش آیا۔ مدعیہ شاہانہ بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ پرویز نامی شخص نے اپنی جانب سے فہد کے لیے ان کی بیٹی مہک کا رشتہ مانگا تھا، لیکن رشتہ دینے سے انکار کر دیا گیا۔

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انکار پر فہد، پرویز کے کہنے پر شاہانہ بی بی کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہوا اور مبینہ طور پر 22 سالہ مہک کے نازک اعضاء پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔

متاثرہ لڑکی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ شاہانہ بی بی کی مدعیت میں تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، تاہم تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے