لاہور میں سی سی ڈی پنجاب میں تعینات پولیس اہلکاروں کے باہمی تبادلوں سے متعلق باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق سی سی ڈی سے متعلقہ اضلاع میں 49 سب انسپکٹرز کو بھجوا دیا گیا ہے جبکہ 51 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو بھی ان کے متعلقہ اضلاع میں واپس تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح سی سی ڈی سے 6 سب انسپکٹرز اور 13 اے ایس آئیز کو متعلقہ اضلاع میں واپس بھیجنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ ان کی جگہ متبادل اہلکار تعینات کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
دوسری جانب مختلف اضلاع سے 63 سب انسپکٹرز اور 67 اے ایس آئیز کے تبادلے سی سی ڈی ہیڈکوارٹر پنجاب میں کر دیے گئے ہیں۔
تبادلوں کے احکامات کے بعد تمام متاثرہ اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کریں تاکہ انتظامی امور میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔








