لاہور (پنجاب پوسٹ) نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ خان سے سینئر لیگل ایڈوائزر ایل ڈی اے صاحبزادہ مظفر کی ملاقات ہوئی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد بھی پیش کی گئی۔
سینئر لیگل ایڈوائزر ایل ڈی اے صاحبزادہ مظفر نے نئے تعینات ہونے والے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی پر مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان جلسہ؛ اجازت نہ ملنے پر پلان بی سامنے آگیا
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ خان نے صاحبزادہ مظفر کا شکریہ ادا کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صاحبزادہ مظفر نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ایل ڈی اے قوانین سے متعلق اپنی کتاب پیش کی اور بتایا کہ اس ایل ڈی اے رولز اور قوانین اس کتاب میں شامل ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے صاحبزادہ مظفر کی کاوش کو سراہا اور صاحبزادہ مظفر، محمد مصطفی علی ایڈووکیٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جبکہ سینیئر ایڈووکیٹ مجتبیٰ جمال بھی موجود تھے۔













