لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹایرڈ دوست محمد کے ہمراہ چہلم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔مرکزی جلوس اڈا پسروریاں سے شروع ہو کر اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا واپس اسی مقام پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو چہلم کے جلوس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:چہلم حضرت امام حسینؑ پنجاب میں تمام مسالک کے علما کی مذہبی ہم آہنگی کی انوکھی مثال
دورے کے دوران صدر مرکزی امام بار گاہ دربتول اڈا پسروریاں سید علی مقدس رضوی اور جنرل سیکرٹری ظفر عباس بھی ساتھ موجود تھے۔جبکہ ایس ڈی پی او سٹی سرکل مرزا یوسف رضا،ایس ایچ او نیکاپورہ جہانزیب احمد خان اور انچارج سیکورٹی برائچ حافظ سعیدنے بھی شرکت کی ۔
ڈی سی اور ڈی پی او نے ہدایت کی کہ روٹ پر مکمل صفائی کا بندوست کیا جائے اور بارش کی صورت میں فوری نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے بھی جائزہ لیا گیا۔اور ہدایات جاری کی گئیں کہ جلوس کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔













