تحریک لبیک کے کارکنان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر حملے کے مقدمات

تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے دائر کی گئی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے تین ملزمان احمد رضا، ناصر محمود اور محسن لطیف کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے واقعات میں ملوث ہیں، اس لیے ان کی ضمانت خارج کی جائے۔ سرکاری وکیل کے مطابق ملزمان سے ڈنڈے سوٹے بھی برآمد ہوئے اور وہ موقع پر موجود تھے، جہاں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔

ملزمان نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ ان کے خلاف تھانہ شاہدرہ اور تھانہ راوی ٹاؤن میں مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے عثمان لطیف، عبدالقادر، صمصام علی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے