ایس پی کینٹ اختر نواز کا واہگہ بارڈر کا دورہ

ایس پی کینٹ اختر نواز کو ایس ڈی پی باغبانپورہ وجیہہ الحسن اور ایس ایچ او باٹا پور نے واہگہ بارڈر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

گورو نانک کے جنم دن کے موقع پر آنے والے تقریباً 3 ہزار سکھ یاتریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ ایس پی کینٹ نے واہگہ بارڈر پر ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو سکیورٹی امور سے متعلق بریف کیا اور الرٹ ہو کر فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔

ایس پی کینٹ اختر نواز نے سکھ یاتریوں کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا، سکیورٹی پر نصب کیمروں کی چیکنگ کی اور سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ واہگہ بارڈر پر آئے ہوئے سکھ یاتریوں کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے