"مجھے ڈر ہے کہ میں گرفتار ہو سکتی ہوں” نورین نیازی مدد کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئیں، ضمانت منظور

لاہور(پنجاب پوسٹ) ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی بہن نورین نیازی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت فراہم کر دی۔ عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے یہ ریلیف دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے نورین نیازی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نورین نیازی کے خلاف ایک انٹرویو کو بنیاد بنا کر این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں ان پر ریاستی اداروں کے خلاف بیان دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد میں متعلقہ عدالت کے روبرو پیشی کے دوران درخواست گزار کی گرفتاری کا خدشہ موجود ہے، اس لیے انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ وہ بلا خوف و خطر متعلقہ عدالت سے قانونی ریلیف حاصل کر سکیں۔
دلائل سننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے نورین نیازی کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت دے دی اور متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے