5 اگست کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت دی جائے،ڈی سی بات نہیں مان رہے پی ٹی آئی

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اگست کو مینار پاکستان میں جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔

پی ٹی آئی لاہور کے صدر میاں عثمان اکرم کی جانب سے دائر درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار پی ٹی آئی لاہور کا صدر ہے اور مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتا ہے ۔جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو 22 جولائی کو درخواست دی گئی اس وقت ڈپٹی کمشنر جلسے کی اجازت نہیں دے رہے

درخواست کے میں استدعا کی گئی کہ جلسہ کرنا ہر شہری اور سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے۔عدالت ڈپٹی کمشنر کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے عدالت درخواست پر فیصلہ میں تاخیر کو غیر آئینی قرار دے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے