سانگلہ ہل، چھوٹے سے گاؤں میں چند مرلے کے پلاٹ کے تنازعہ خون۔ ریز کیسے بن گیا؟

سانگلہ ہل (پنجاب پوسٹ)کے نواحی گاؤں رڑیانہ چک نمبر 31 میں مبینہ پلاٹ تنازع نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔ مخالفین کی مبینہ فائرنگ سے مجاہد نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق مجاہد اپنے جانوروں کے لیے چارہ کاٹنے کی غرض سے ڈیرے کی جانب جا رہا تھا کہ اسی دوران نامعلوم مسلح افراد نے اس پر مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے، لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لیا اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کی وجہ پلاٹ کا تنازع بتایا جا رہی ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات جاری ہیں اور تمام شواہد کی روشنی میں ذمہ دار ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔واقعے کے بعد مقتول کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا جبکہ اہل علاقہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد اہم پیش رفت متوقع ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے