لاہور، ڈولفن پولیس کا آپریشن،48 گھنٹوں میں 60 ریکارڈ یافتہ، 16 عادی مجرم، 9 عدالتی مفرور کیسے پکڑے گئے

لاہور(پنجاب پوسٹ) میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لیے ڈولفن سکواڈ کی جانب سے اشتہاریوں، عادی ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف خصوصی ٹارگٹڈ آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پولیس نے مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 100 مطلوب ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانے میں کامیابی حاصل کی۔ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں 15 اشتہاری، 60 ریکارڈ یافتہ ملزمان، 16 عادی مجرمان اور مختلف زیر سماعت مقدمات میں مطلوب 9 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ گرفتار افراد مختلف نوعیت کے سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے اور ان کے خلاف متعدد مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ نے تمام گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس اسٹیشنز کے حوالے کر دیا ہے، جہاں ان کے خلاف مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد نے مزید کہا کہ لاہور میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ڈولفن سکواڈ ہمہ وقت الرٹ ہے اور اشتہاریوں، عادی ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف خصوصی ٹارگٹڈ آپریشن آئندہ بھی پوری شدت سے جاری رکھا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے