نواب ٹاؤن کے علاقہ میں اپنی 80سالہ بزرگ والدہ کو قتل کرنے والا سفاک بیٹا گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) نواب ٹاؤن کے علاقے میں اپنی 80 سالہ بزرگ والدہ کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بزرگ خاتون کے قتل کا نوٹس لیا تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن صدر عبداللہ عمران چیمہ کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نواب ٹاؤن انسپکٹر محمد قاسم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم نے جائیداد کے تنازع پر چھری کے وار کرکے اپنی والدہ سلمیٰ لطیف کو قتل کردیا تھا۔ ملزم قتل کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ خواتین کو قتل کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے، مضبوط چالان مرتب کروا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

سید ذیشان رضا نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی جانب سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے