گاؤں کے نام کے پہلے لفظ سے تین ماہ سے گمشدہ بچہ ،میرا پیارا ٹیم نے والدین سے کیسے ملوایا ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی "میرا پیارا” ٹیم نے ایک اہم اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ماہ قبل گمشدہ ہونے والے بچے کو اس کے والدین سے ملا دیا۔

ترجمان کے مطابق غلام رسول نامی بچہ 13 اپریل 2026 کو تھانہ صدر مریدکے کی حدود سے گمشدہ حالت میں ملا تھا، جسے پولیس نے بحفاظت چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور منتقل کر دیا تھا۔

سیف سٹی کی "میرا پیارا” ٹیم نے بچے کا تفصیلی انٹرویو کیا اور اس کے اہل خانہ کی تلاش کا آغاز کیا۔ بچے کو اپنے گھر کا مکمل پتہ معلوم نہیں تھا، تاہم اسے صرف "32 چک” کا نام یاد تھا۔

ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور مختلف ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے تحقیقات کیں، جس کے نتیجے میں 32 چک ضلع پاکپتن کی نشاندہی کی گئی۔ مزید تفتیش سے معلوم ہوا کہ بچے کے والدین اب عارف والا منتقل ہو چکے ہیں۔

سیف سٹی ٹیم نے مقامی ذرائع کی مدد سے والدین تک رسائی حاصل کی اور مسلسل کوششوں کے بعد بچے غلام رسول کو بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی گمشدہ، لاوارث بچے یا خصوصی فرد کی اطلاع فوری طور پر پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے رابطہ کریں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے