پنجاب میں دکانداروں کی شامت آگئی، جعلی، غیر مصدقہ یا کیو آر کوڈ کے بغیر رسیدیں جاری کرنے والے پکڑے جائیں گے

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم (EIMS) پر عملدرآمد نہ کرنے والے کاروباری مراکز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ صوبہ بھر میں نئے کاروباروں کی رجسٹریشن اور انہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی مہم بھی تیز کر دی گئی ہے۔

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت اجلاس میں ڈویژنل سطح پر فیلڈ افسران کی کارکردگی، بزنس رجسٹریشن، ای آئی ایم ایس کے نفاذ اور ٹیکس وصولی کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں انفورسمنٹ افسران کو ہدایت کی گئی کہ الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے لازمی استعمال سے متعلق آگاہی مہم مزید مؤثر بنائی جائے، جبکہ جعلی، غیر مصدقہ یا کیو آر کوڈ کے بغیر رسیدیں جاری کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں۔

چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کا کہنا تھا کہ قوانین کی خلاف ورزی اور ٹیکس ادائیگی میں بے ضابطگیوں میں ملوث عناصر کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام کے فروغ سے شفافیت، محصولات میں اضافہ اور ٹیکس دہندگان کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے انفورسمنٹ اور ڈیجیٹلائزیشن دونوں ناگزیر ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے