ایس ای سی پی کا سخت کریک ڈاؤن، کمپنیز ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 4.73 ارب روپے سے زائد کے جرمانے

اسلام آباد (پنجاب پوسٹ) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں میں کارپوریٹ گورننس کو بہتر بنانے کے لیے انفورسمنٹ اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے کمپنیز ایکٹ کی مختلف خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 4 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کر دیے۔
ایس ای سی پی کے مطابق فروری سے جون 2026 کے دوران 531 التوا شدہ کیسز کا فیصلہ کیا گیا۔ اس دوران پرائیویٹ اور غیر لسٹڈ کمپنیوں پر 4 ارب 70 کروڑ روپے جبکہ لسٹڈ کمپنیوں کے 99 کیسز میں 90 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ جرمانے بورڈ اجلاسوں میں تاخیر، خواتین اور آزاد ڈائریکٹرز کی عدم تقرری سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر کیے گئے۔


اعلامیے کے مطابق انشورنس سیکٹر کی 25 کمپنیوں پر پالیسی ہولڈرز کے کلیمز میں تاخیر اور سالوینسی مسائل کے باعث 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ سرمایہ کاری کی جعلی اسکیمیں چلانے والی تین کمپنیوں پر 4 ارب روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔
ایس ای سی پی نے سرکاری ملکیتی کمپنیوں کے خلاف کمپنیز ایکٹ کی خلاف ورزی پر 117 آرڈرز جاری کیے، جبکہ ٹیک اوور قوانین، اینٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنز اور این بی ایف سیز سے متعلق خلاف ورزیوں پر بھی متعدد جرمانے عائد کیے گئے۔
چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر میں شفافیت اور اقلیتی سرمایہ کاروں کا تحفظ ادارے کی اولین ترجیح ہے، جبکہ قوانین کا مؤثر نفاذ سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے ناگزیر ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے