ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں، جن میں شرکت کے لیے اندرون و بیرون ملک سے تقریباً 40 ہزار سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے، جبکہ بھارت سے 3 ہزار اور دیگر بیرونی ممالک سے 2 ہزار سکھ یاتریوں کی آمد کا امکان ہے۔


اس حوالے سے گوردوارہ سری جنم استھان کے نئے گیٹ کا افتتاح بھی کر دیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتظامات کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔













