سرگودھا:بھیرہ میں بارش کے دوران ڈیری فارم کی چھت گر گئی، دل دہلا دینے والے واقعے سے ہر طرف کہرام

سرگودھا(پنجاب پوسٹ)کی تحصیل بھیرہ میں موسلا دھار بارش کے دوران پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ڈیری فارم کی چھت گرنے سے دو معصوم بچے جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل بھیرہ کے نواحی علاقے میں شدید بارش کے باعث ایک ڈیری فارم کی چھت اچانک زمین بوس ہو گئی، جس کے نتیجے میں وہاں موجود افراد ملبے تلے دب گئے۔

حادثے میں پانچ ماہ کا محمد ایان اور پانچ سالہ حسیب موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ امدادی اہلکاروں نے ملبے تلے دبے چار زخمی افراد کو بحفاظت نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ حالیہ مون سون بارشوں کے باعث کمزور اور خستہ حال عمارتوں کے لیے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے