نشتر کالونی میں قتل کا واقعہ

نشتر کالونی پولیس نے واقعے کے فوری بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم رزاق کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

فرانزک ماہرین کی مدد سے موقع سے شواہد جمع کر لیے گئے۔ متوفی کی شناخت 40 سالہ آصف کے نام سے ہوئی، جس کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں لوہے کے راڈ سے متوفی کے سر پر وار کر گیا، جس کے نتیجے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آصف موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ملزم اور متوفی آپس میں سالہ اور بہنوئی ہیں۔ آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نے واضح کیا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے