وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ الحمداللہ، دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں۔ ایران اور امریکہ کے درمیان سیز فائر میں پاکستان کا مثبت اور مؤثر کردار ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
عظمی بخاری کے مطابق درست سیاسی اور سفارتی حکمت عملی کی بدولت پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر امن کا ایک اہم ستون بن چکا ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک مخصوص ٹولہ اس کامیابی پر بھی ناخوش ہے۔ یہ وہی ٹولہ ہے جو ہر مثبت پیش رفت کو متنازع بنانے کی کوشش کرتا ہے، اور انہیں ناخوش رہنا ہی ہے۔ عوام دیکھ لیں کہ کون ہے جو پاکستان کی ہر کامیابی سے جلتا ہے اور ملک دشمنی کرتا ہے۔
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کو ڈیفالٹ کی خبروں سے جوڑا جاتا تھا، آج الحمداللہ پاکستان ایک ذمہ دار اور باوقار عالمی طاقت کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔








