صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی ایران اور امریکہ جنگ بندی پر قوم کو مبارک باد

صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی پر قوم کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پاکستانی قیادت کی متحرک اور مخلصانہ کوششیں رنگ لائی ہیں۔ خواجہ عمران نذیر کے مطابق ایران اور امریکہ جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں، جس کے دنیا اور عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو قابل تعریف قرار دیا اور کہا کہ پوری دنیا پاکستان کے ثالثی کردار کی تعریف کر رہی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ وہ "مین آف کرائسسز” ہیں اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے دنیا میں دیرپا امن کے قیام کے لیے متحرک کردار ادا کیا۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ انہی دونوں شخصیتوں کی وجہ سے آج عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مزید بلند ہوا ہے اور پاکستانی قوم بجا طور پر اپنی قیادت پر فخر کر رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے