پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ، کتنی آبادی ہوگئی؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) ملک میں گدھوں کی تعداد مزید اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید ایک لاکھ 13 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گدھوں کی تعداد60 لاکھ47 ہزارسےبڑھ کر 61 لاکھ 60 ہزار ہوگئی ہے۔ 

دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں14لاکھ17ہزارکا اضافہ ہوا جس کے بعد بھینسوں کی تعداد4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزارسے بڑھ کر 4کروڑ  91 لاکھ5 ہزار ہوگئی۔ 

مزید پڑھیں : صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی ایران اور امریکہ جنگ بندی پر قوم کو مبارک باد

ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3لاکھ92 ہزار، بکریوں کی تعداد میں 24 لاکھ22 ہزار اور  اونٹوں کی تعداد میں 16 ہزارکا اضافہ ہوا۔ 

اس کے علاوہ ایک سال میں گھوڑوں کی تعداد میں 3 ہزار اور خچروں کی تعداد میں4 ہزارکااضافہ ہوا۔ 

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے