بیس روز میں چار اموات، بھائی کے غم میں بہن، بیٹے اور بیٹی کی موت پر باپ اور پھر ماں، کوٹ مومن کے خاندان کی دردناک کہانی نے دل چیر کر رکھ دئیے

لاہور ( پنجاب پوسٹ) سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں یکے بعد دیگرے ایک ہی گھر کی چار اموات نے پورے علاقے کو سوگوار بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن، نصیرپور کلاں کا قاسم رانجھا، جو چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، 9 جولائی 2026 کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ بھائی کی جدائی کا صدمہ ان کی ایک بہن برداشت نہ کر سکیں اور آٹھ روز بعد 18 جولائی 2026 کو وہ بھی انتقال کر گئیں۔

بیٹے اور بیٹی کی پے در پے وفات کا غم والد نذیر رانجھا کے لیے بھی ناقابلِ برداشت ثابت ہوا اور 5 دن بعد 23 جولائی کو وہ بھی دنیا سے رخصت ہو گئے۔ اس کے بعد والدہ بھی اپنے شوہر، بیٹے اور بیٹی کی جدائی کا صدمہ نہ سہہ سکیں اور 27 جولائی کو وہ بھی انتقال کر گئیں ۔یوں صرف بیس دن کے مختصر عرصے میں ایک ہی گھر سے چار جنازے اٹھے، جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔
مقامی افراد کے مطابق قاسم رانجھا کی والدہ کا نماز جنازہ پیر کی شام 6 بجے ادا کی گئی اور انہیں گھر کے دیگر افراد کے ہمراہ دفنایا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے