سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب عبدالکریم کی پولیس ملازمین اور اہل خانہ سے ملاقات

لاہور: آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

سینٹری ورکر آصف ندیم کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہمی کی ہدایت دی گئی۔ اردلی کانسٹیبل شبیر احمد کی پروموشن کی درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو ہدایات جاری کی گئیں۔ ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد حمید کے بیٹے کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی آر ایم پی کو ریلیف کی ہدایت دی گئی۔

ریٹائرڈ سب انسپکٹر اصغر علی کی قانونی کارروائی کی درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو ضروری کاروائی کی ہدایت کی گئی۔ مرحوم سب انسپکٹر محمد ریاض کے بھائی کی فیملی پنشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو زیر غور لانے کی ہدایت دی گئی۔ شہید اے ایس آئی محمد اکرم کی اہلیہ کی قانونی کاروائی کی درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو ضروری کارروائی کی ہدایت دی گئی۔

شہید کانسٹیبل عمر حیات کے بیٹے کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہمی کی ہدایت دی گئی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمنسٹریشن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے تاکہ پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے مسائل فوری حل ہوں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے