ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات پر ٹریفک خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات کے تحت ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں ایک لاکھ اکتالیس ہزار سے زائد ٹریفک وائلیشنز ریکارڈ کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق سنگین خلاف ورزیوں پر تینتیس ہزار پانچ سو سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند کی گئیں۔

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پینسٹھ ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے جبکہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر چونتیس ہزار سے زائد شہریوں کے چالان کیے گئے۔ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے دس ہزار سے زائد شہریوں کو جرمانے کیے گئے۔ پریشر ہارن کے غیر ضروری استعمال پر پندرہ ہزار شہریوں اور دوران ڈرائیونگ فون استعمال کرنے پر دو ہزار شہریوں کو جرمانے کیے گئے۔

ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر ایک ہزار چھ سو سے زائد گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے اور غیر نمونہ فینسی نمبر پلیٹ لگانے پر پانچ ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ سڑکوں پر لائن لین کی خلاف ورزی پر چار ہزار سے زائد ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے جبکہ غلطی، لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے دو ہزار پانچ سو ڈرائیورز کو جرمانے کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کا مقصد صرف چالان جاری کرنا نہیں بلکہ عوام کے سفر کو محفوظ بنانا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے کہا کہ قانون کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کے لیے شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر پابندی کریں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے