پنجاب پوسٹ کی ویڈیو پر ایکشن، پنجاب پولیس نے ملزمان گرفتار کر لئے


لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب پولیس نے پنجاب پوسٹ کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے فوڈ پوائنٹ پر جھگڑے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔


پنجاب پوسٹ نے گذشتہ روز مانگا منڈی میں جوس کی قیمت پر جھگڑے کے دوران فائرنگ کے واقعے کی ویڈیو اپنے ایکس اکاونٹ پر شئیر کی۔ جس کا جواب دیتے ہوئے پنجاب پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کی۔ تصدیق کر دی ہے۔


پنجاب پولیس نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا کہ معمولی تلخ کلامی پر فوڈ پوائنٹ پر فائرنگ کرنے والا ملزم مانگا منڈی پولیس نے 24 گھنٹوں میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قصور سے گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی گئیں ہیں اور مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے