مون سون میں بے احتیاطی، جنازہ گاہ کے پلر کیساتھ جھولا جھولتے بچے پلر کے نیچے آکر جاں بحق

پتوکی (پنجاب پوسٹ) نواحی گاؤں ڈھولن چک نمبر 7 میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں جنازگاہ کے گیٹ کا خستہ حال پلر گرنے سے دو معصوم بچے جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ حسنین اور 10 سالہ مجسم مسیح شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گاؤں کے بچے معمول کے مطابق جنازگاہ کے گیٹ اور پلر پر کھیل رہے تھے کہ اچانک بوسیدہ پلر گر گیا، جس کے نتیجے میں دونوں بچے ملبے تلے دب گئے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جنازگاہ کی دیوار اور گیٹ کافی عرصہ قبل اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کیے گئے تھے، تاہم حالیہ بارشوں کے باعث دیوار، پلر اور گیٹ خستہ حال ہوچکے تھے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خستہ حال عمارتوں کی فوری مرمت اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے