پاکستان پولیس کی خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم نے 61 ویں نیشنل چیمپین شپ پشاور 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خواتین ٹیم نے کوارٹر فائنل میں پاکستان ریلویز کی ٹیم کو تین دو سے شکست دی۔
مزید پڑھیں: ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات پر ٹریفک خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پاکستان پولیس ٹیبل ٹینس خواتین کی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر شاباش دی۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد اور چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے بھی فاتح کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
پاکستان پولیس کی خواتین ٹیم کی یہ کامیابی صوبائی پولیس سپورٹس کے لیے فخر کا باعث ہے اور کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کو سراہا گیا ہے۔








