مون سون الرٹ: پنجاب تیار، 39 لاکھ سیوریج لائنیں صاف، 204 ارب کے میگا منصوبے شروع

لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور میں ڈی جی پی آر کے تحت پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مون سون سیزن سے قبل ہی بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مون سون کے حوالے سے پانچ اہم اجلاسوں کی صدارت کی، جبکہ اس سال پری مون سون بارشیں بھی خاصی شدید رہیں۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق شہری علاقوں کو ممکنہ نقصانات سے بچانے کے لیے بڑے پیمانے پر سیوریج سسٹم کی صفائی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں تقریباً 39 لاکھ سیوریج لائنوں کو صاف کیا گیا، جبکہ 7 لاکھ 23 ہزار 55 واٹر ڈرینز اور مین ہولز کی صفائی کے دوران 6 لاکھ 59 ہزار ٹن مٹی اور کچرا نکالا گیا۔


انہوں نے مزید کہا کہ اگر سیوریج لائنیں درست اور صاف ہوں تو شہروں میں تباہی جیسے مناظر سے بچا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک مرکزی ڈیجیٹل کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں سے 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے 204 ارب روپے کی لاگت سے 15 اضلاع میں ترقیاتی پروگرام شروع کیا ہے، جو ماضی میں اپنی نوعیت کا ایک بڑا منصوبہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت مون سون کے دوران عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے