لاہور: 15 روز سے لاپتہ بیوی کا تاحال سراغ نہ مل سکا، محنت کش کا پولیس پر عدم تعاون کا الزام، وزیراعلیٰ سے مدد کی اپیل

لاہور(پنجاب پوسٹ) ملت پارک کے علاقے سے پندرہ روز قبل لاپتہ ہونے والی شادی شدہ خاتون کا سراغ تاحال نہ مل سکا، جبکہ انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی پر اہلِ خانہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔


متاثرہ خاندان کے مطابق ملت پارک کے رہائشی محنت کش غلام مصطفیٰ کی اہلیہ عابدہ پروین گزشتہ 12 جولائی کو گھر سے باہر گئیں، تاہم رات گئے تک واپس نہ لوٹیں۔ شوہر غلام مصطفیٰ نے پہلے اپنے طور پر مختلف مقامات پر تلاش کیا، مگر کوئی کامیابی نہ ملنے پر پولیس کو اطلاع دی۔


پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ ملت پارک میں اغوا کی دفعات کے تحت درج کر لیا، تاہم مقدمہ درج ہونے کے پندرہ روز گزرنے کے باوجود خاتون کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

یہ بھی پڑھیں:میاں چنوں: پولیس کا کریک ڈاؤن، 2 منشیات فروش گرفتار


مدعی غلام مصطفیٰ کا الزام ہے کہ انہوں نے متعدد بار تفتیشی افسر سے اپنی اہلیہ کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی درخواست کی، مگر ان کے بقول تفتیشی افسر تعاون نہیں کر رہا اور کیس میں خاطر خواہ پیش رفت بھی سامنے نہیں آئی۔


دوسری جانب پولیس کا مؤقف جاننے کی کوشش کی گئی، تاہم خبر فائل ہونے تک متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ اہلِ خانہ نے اعلیٰ پولیس حکام سے نوٹس لینے اور خاتون کی جلد از جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے