پنجاب میں سیلابی کیفیت، پٹریاں الٹ گئیں، پل بہہ گئے، ٹرین آپریشن معطل

لاہور (پنجاب پوسٹ) شیخوپورہ میں قلعہ شیخوپورہ اور مسن کالر ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان شدید سیلابی صورتحال کے باعث ریلوے ٹریک متاثر ہو گیا، جس کے نتیجے میں لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ روٹ پر چلنے والی متعدد ٹرینیں منسوخ جبکہ بعض کے روٹس تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ 111 اپ/112 ڈاؤن بدر ایکسپریس اور 113 اپ/114 ڈاؤن غوری ایکسپریس کو مکمل طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں 27 اپ/28 ڈاؤن شالیمار ایکسپریس اور 41 اپ/42 ڈاؤن قراقرم ایکسپریس کو رائیونڈ اور ساہیوال کے راستے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ 147 اپ/148 ڈاؤن میانوالی ایکسپریس کو لاہور اور میانوالی کے درمیان لالہ موسیٰ کے راستے چلایا جائے گا۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی کے باعث لاہور-فیصل آباد ریلوے سیکشن شدید متاثر ہوا ہے، تاہم مسافروں کی سہولت کے لیے متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل اپنی ٹرین کی تازہ صورتحال ضرور معلوم کر لیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے