ریلیف صرف ایک نعرہ نہیں، اسے نظر آنا اور قابل رسائی ہونا چاہیئے، وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور(پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ریلیف صرف ایک نعرہ نہیں، اسے نظر آنا، ناپا جانا اور قابل رسائی ہونا چاہیے۔سہولت بازاروں کی تمام کیٹیگریز میں 80فیصد سے زیادہ اطمینان کی سطح حقیقی عوامی قدر کی نشاندہی کرتی ہے۔سہولت بازار چھوٹے تاجروں کے لیے ایک منظم کاروباری ماحول بنا رہا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ریلیف مارکیٹیں کام نہیں کر سکتیں اگر دکاندار کاروبار کی صلاحیت نہ دیکھیں۔صوبے بھر میں 49 مستقل سہولت بازار پوری طرح فنکشنل ہے۔ پنجاب میں 15 سہولت آن دی گو یونٹس، اور 11 عارضی رمضان بازار قائم ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے کے بھر کے 49 سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فروخت جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم کی ہدایت پر سہولت بازاروں میں صفائی ستھرائی، چیک اینڈ بیلنس اور معیار کی کڑی نگرانی جاری ہے۔

وزیراعلیٰ نے عوام کو سہولت بازاروں سے ریکارڈ خریداری کرنے پرخراج تحسین پیش کیا اور عمدہ انتظامات پر انتظامیہ، پیرا فورس اور ستھرا پنجاب کے ٹیم کو شاباش دی۔ مریم نواز نے لاہور شہر میں عوام کی سہولت کیلئے مزید سہولت بازار لگانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے سہولت آن دی گو میں 52.4 فیصد خواتین کی شمولیت کو احسن امرقراردیا اور پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے چیئرمین افضل کھوکھر کو شاندار اقدام پر مبارکباد دی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیو ایشن کی سروے رپورٹ کے مطابق 90 فیصد سے زیادہ صارفین نے بازاروں کی رسائی اور وہاں محسوس ہونے والی حفاظت کو سراہا ہے۔ دکاندار بھی سٹالز کے کرائے کی سستی اور بنیادی ڈھانچے کی مدد سے کافی حد تک مطمئن نظر آتے ہیں۔ سہولت آن دی گو نے مصنوعات کے معیار اور رسائی میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ سروے کے مطابق پنجاب سہولت بازارایک فعال ریلیف پلیٹ فارم جہاں ڈیٹاکی بدولت توسیع اور بہتری کی ضرورت کو پورا کیا جاتا ہے۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی (PSBA) کے آپریشنز سے پورے پنجاب سے 339 شکایات موصول ہوئیں۔ سروے کے مطابق سہولت بازار وں میں 82 فیصد قیمتیں سستی،88 فیصد صارفین مصنوعات کے معیار اور تازگی سے مطمئن تھے۔

سہولت آن دی گو کے ڈیلرز کرایے کی سستی اور بنیادی ڈھانچے کی مدد سے 85 فیصد سے زائد مطمئن ہیں۔ سہولت بازار میں 72.6 فیصد مرد اور 26.2 فیصد خواتین نے خریداری کی۔ لاہور میں 10 مستقل سہولت بازار اور 15 سہولت آن دی گو یونٹس فنکشنل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دہشت گردوں کے حملے میں ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نے دہشتگرد حملے میں شہید ایس ایچ او اور دیگر پولیس جوانوں کے لئے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے