کشمیر کی صورتحال ، جماعت اسلامی کا جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ ، کون کون شامل ہوگا ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے دوسرے روز آزاد کشمیر میں امن کے قیام کے لیے گرینڈ کشمیر امن جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ امن جرگہ حکومت آزاد کشمیر اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرے گا۔ اس مقصد کے لیے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جس میں امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر مشتاق خان، عبدالرشید ترابی اور ڈاکٹر خالد محمود شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جرگہ کمیٹی میں سابق ججز، عسکری شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے گا، جبکہ مذاکراتی کمیٹی جلد راولاکوٹ کا دورہ کرکے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے براہ راست مذاکرات کرے گی۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات، پیپلز پارٹی کی انتخابی تیاریوں کا آغاز

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر فوری مذاکرات کا آغاز کیا جائے، کیونکہ حالات سے مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے بعض اعتراضات جائز ہیں، تاہم مہاجرین اور مقبوضہ کشمیر کی نمائندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ 12 مخصوص نشستوں کے معاملے پر بھی مذاکرات کے ذریعے قابلِ عمل حل نکالا جا سکتا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضد اور انا کو ایک طرف رکھ کر مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے، کیونکہ پاکستان مزید داخلی کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا اور آزاد کشمیر میں مزید خون خرابہ کسی صورت نہیں ہونا چاہیے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے