لاہور( پنجاب پوسٹ ) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی علامہ ناصر مدنی سے ملاقات کی ،لیاقت بلوچ نے علامہ ناصر مدنی کے صاحبزادے کی عیادت کی اور اس کی جلد روبصحت ہونے کی دعا کی
تفصیلات کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے علامہ ناصر مدنی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی لیاقت بلوچ نے گزشتہ دنوں ایکسیڈنٹ سے زخمی ہونے والے علامہ ناصر مدنی کے صاحبزادے کی عیادت کی اور اسکی جلد صحت یابی کی دعا کی اس موقع پر ملکی حالات سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا علامہ ناصر مدنی نے ملاقات کے لیے وقت نکالنے اور بیٹے کی عیادت کے لیے آنے پر لیاقت بلوچ کا شکریہ ادا کیا










