روٹی کیوں نہیں دی؟ بدبخت بیٹے نے بوڑھی والدہ کو لوہے کا راڈ مار کر ق۔تل کر دیا

قصور ( پنجاب پوسٹ ) قصور کے علاقے بستی صابری میں مبینہ طور پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں روٹی کے تنازع پر بیٹے نے اپنی 60 سالہ والدہ کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ بی ڈویژن کی حدود بستی صابری میں پیش آیا، جہاں ملزم بلال نے تلخ کلامی کے دوران اپنی والدہ غلام فاطمہ کے سر پر مبینہ طور پر لوہے کے راڈ سے وار کیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم حافظِ قرآن بتایا جاتا ہے، تاہم پولیس نے اس حوالے سے باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے، لاش کو قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اصل وجوہات اور حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے