اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی ، محمد نواز کی ڈھائی ماہ کی معطلی اور ری ہیب پروگرام مکمل ، باقی3 ماہ معطلی پوری کرنے کی ضرورت نہیں، آئی سی سی

لاہور( پنجاب پوسٹ ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیفٹ آرم سپنر محمد نواز کو اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر تین ماہ کی پابندی کی سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم محمد نواز ممنوعہ مواد کے استعمال کے حوالے سے تربیتی پروگرام کا حصہ بننے کے بعد یہ پابندی کم کر کے ایک ماہ کردی گئی۔

آئی سی سی بیان کے مطابق سات فروری کو ٹی 20 ورلڈ کپ مقابلوں کے دوران کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے بعد 32 سالہ محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ کیا گیا تھا جس میں کاربوکسی ٹی ایچ سی نامی ممنوعہ مواد کے ثبوت ملے تھے۔ تحقیقات پر محمد نواز نے یہ مواد استعمال کرنے کا اعتراف کیا اور یہ بھی بتایا یہ مادہ کسی بھی کرکٹ مقابلے کے درمیان نہیں استعمال کیا گیا اور اس کا تعلق کھیل میں کارکردگی بڑھانے کے حوالے سے نہیں تھا۔محمد نواز کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا اطلاق یکم مئی 2026 سے ہوا اور تربیتی پروگرام کی تکمیل پر اسے کم کر کے ایک ماہ کر دیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق پابندی کی سزا قبول کرنے اور تربیتی پروگرام کا حصہ بننے کے بعد محمد نواز کی عارضی معطلی ڈھائی ماہ کے بعد اب ختم کردی گئی ہے۔ اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے مطابق محمد نواز کے سات فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ اور اس کے بعد تکم مئی تک کے میچوں کے ریکارڈز کو ناقابلِ قبول ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپریل 2026 میں تصدیق کی تھی کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آل راؤنڈر محمد نواز کی جانب سے ریکریئیشنل ڈرگ (تفریح کی خاطر منشیات کا استعمال) استعمال کرنے سے متعلق رپورٹ بھجوائی ہے جس پر پی سی بی نے مروجہ عمل کا آغاز کیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے