لاہور پولیس غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو کیسے پکڑ رہی ہے، انہیں ڈی پورٹ کرنے کیلئے کیا کیا جارہا ہے؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرنے کے لیے سول لائنز ڈویژن کی اینٹی کرائم میٹنگ میں اہم فیصلے کیے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ شہر میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں، اشتہاری ملزمان، منشیات فروشوں، گٹکا مافیا، قماربازوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں یقینی بنائی جائیں گی، جبکہ ناقص کارکردگی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کی، جس میں ایس پی سکیورٹی، ایس پی سول لائنز، تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژن میں جرائم کی صورتحال، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری، غیر قانونی اسلحہ، ہوائی فائرنگ، منشیات فروشی اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری، جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی میں کسی بھی قسم کی غفلت ناقابل قبول ہوگی۔ قانون پر بلاامتیاز عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہ سمجھا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے