لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم جاری۔ تجارتی مراکز کے مطابق مارکیٹوں ، کاروبار اور ملازمت سے منسلک افغانیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ غیر قانونی افغانیوں کو رہائش اور سہولت دینے والوں کو بھی گرفت میں لیا جائے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے صدر ڈویژن پولیس سے انسدادِ جرائم میٹنگ کی جس میں ایس پی سکیورٹی، ایس پی صدر،سرکل افسران،ایس ایچ اوز،انچارج چوکی نے شرکت کی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق ایس ایچ او ز کو موٹر سائیکل سنیچنگ کی وارداتیں کنٹرول کرنے،آئس،چرس ودیگر منشیات کی ترسیل روکنے کے لیے بھرپور کارروائیاں عمل میں لا نے کا حکم۔
مزید ان کا کہنا تھا کہ اشتہاری وعادی مجرمان اور عدالتی مفروران کو قانون کے کٹہرے میں لائیں،خواتین و بچوں سے متعلقہ کیسز پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کریں اور فوری کارروائی کریں۔
فیصل کامران نے مزید کہا کہ تخفیف جرم کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گا ، درست دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جا ئیں گے ۔ایس ایچ اوز کرائم سین پر لازمی پہنچیں، مظلوم شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے تقاضے پورے کریں۔
انہوں نے مزئد کہا کہ چہلم وعرس سے قبل فلیش وٹربل پوائنٹس حل کریں کرپشن، فرائض میں غفلت و لاپرواہی پرقانونی و محکمانہ کارروائی ہوگی۔
۔۔۔













