"ہم ماں کیساتھ نہیں جائیں گے”،بچوں کے جواب پر گارڈین کورٹ کا دل چھو لینے والا فیصلہ

لاہور(پنجاب پوسٹ)سیشن کورٹ میں بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے دونوں بچوں، زہرہ فاطمہ اور حسنین کو ان کے والد شبیر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سماعت کے دوران بچوں کا مؤقف بھی سنا اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا۔
کیس کی سماعت کے دوران بچوں کی والدہ مصباح نے بچوں کی حوالگی کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی۔ والدہ کی جانب سے ایڈووکیٹ مدثر چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ بچوں کی تحویل والدہ کے حوالے کی جائے۔


عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی مستقل حوالگی یا کسٹڈی سے متعلق معاملہ گارڈین کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، لہٰذا والدہ بچوں کی حوالگی کے لیے گارڈین کورٹ سے رجوع کریں۔سماعت کے دوران عدالت نے دونوں بچوں سے براہِ راست استفسار کیا کہ وہ کس کے ساتھ جانا چاہتے ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں بچوں نے اپنی والدہ کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور والد کے ساتھ رہنے کی خواہش ظاہر کی۔
بچوں کے بیان اور دستیاب قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے سیشن کورٹ نے دونوں بچوں کو ان کے والد شبیر کے حوالے کرنے کا حکم جاری کر دیا، جبکہ والدہ کو مناسب قانونی فورم یعنی گارڈین کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے