احتجاج کیس، پی ٹی آئی کے 15 اراکین اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (پنجاب پوسٹ) اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3 ایم این ایز اور 12 ایم پی ایز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس کی استدعا پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ ایم این اے شاہ احد، شیر علی ارباب اور زبیر وزیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

ایم پی ایز میں بابر سلیم سواتی، محمد عثمان، آصف محسود،عجب گل ودیگر کے بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ پولیس نے وارنٹ گرفتاری تھانہ کوہسار کے مقدمے میں حاصل کئے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے