لاہور( پنجاب پوسٹ ) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1086ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 514افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔715معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں :پتوکی مختلف حادثات، مزدور جاں بحق، خاتون سمیت 3 افراد زخمی
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 694ڈرائیوز،57کم عمرڈرائیور،398مسافراور148پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ286ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت233متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان79حادثات میں 84متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد70حادثات میں 82متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک حادثات میں 51 فیصد کمی کیسے ممکن بنائی؟
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1240متاثرین میں 999مرد اور241خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 273افراد کی اوسط عمر18سال سے کم 659 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ308زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1135موٹرسائیکلز،73آٹورکشے،117کاریں،19وین،10مسافر بسیں،36ٹرک اور57دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔














