پتوکی: (پنجاب پوسٹ) پتوکی میں دو مختلف حادثات کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ نواحی علاقے سندھو کلاں میں واقع اینٹوں کے بھٹے پر پیش آیا، جہاں کام کے دوران اچانک اینٹوں کا ڈھیر گرنے سے 40 سالہ عارف ولد اصغر موقع پر جاں بحق جبکہ مزدور صدیق شدید زخمی ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی خواتین ذیادتی کیس: ملزمان چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
دوسرا حادثہ ملتان روڈ ڈنڈے والے پل کے قریب پیش آیا، جہاں سڑک عبور کرتے ہوئے دو افراد کو تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 40 سالہ صوفیہ بی بی اور 30 سالہ مشتاق شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا، جبکہ جاں بحق مزدور کی لاش بھی ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔














