ممکنہ سیلاب سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے پنجاب میں مختلف مقامات پر فلڈ ریلیف قائم


پنجاب (پنجاب پوسٹ) میں ممکنہ سیلاب سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے مختلف مقامات پر فلڈ ریلیف قائم کیے گئے ہیں۔ جہاں امدادی سامان کے ساتھ ساتھ میڈیکل کا سامان بھی موجود ہے

گجرات میں مجموعی طور پر 12 کے قریب فلڈ کیمپ بنائے گئے ہیں جبکہ شہباز پور بیراج، ہیڈ خانکی بیراج ، سرخ پور ، موہلہ خورد میں بھی فلڈ کیمپ قائم کیے گئے۔
،ڈی سی گجرات کے مطابق ماڑی کھوکھر، شام پور کھوکھر، کوٹ نکہ ، کوٹ غلام میں ریلیف کیمپس میں قائم کیے گئے۔

ڈی سی منڈی بہاؤالدین کا کہنا ہے کہ دریائے جہلم میں ہیڈ رسول کے مقام پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا جبکہ ہیڈ قادر آباد کے مقام پر بھی فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب ، مون سون کا دوسرا سپیل، مری میں سڑک سرکنے کے واقعات، میدانی علاقوں میں اربن فلڈنگ

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے