لاہور (پ۔ر) اتحاد، امن، رواداری کی داعی تنظیم خیال نو کے اراکین نے آٹھواں سالانہ بین المسالک افطار مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی سرپرستی میں کیا چیئرمین رویت ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبد الخبیر آزاد کا کہنا تھا ہم مسلمان بھائی ہیں ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اتحاد میں ہی اصل دین ہے۔ انکا کہنا تھا میں آنے والے تمام معزز مہمانوں کو دل سے خوش آمدید کہتا ہوں اللہ پاک آپ سب کا آنا قبول کرے ۔
فرزندِ پاکستان ڈاکٹر قیصر رفیق نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور مولانا عبد الخبیر آزاد کی بہترین خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہمارا ملک ہمیں سب سے عزیز ہے اور یہاں امن پیار اور بھائی چارہ قائم ہو جائے تو یہ مزید ترقی کر سکتا ہے اس لیے اتحاد کی تمام کوششیں قابل تحسین ہیں
بانی خیال نو سید حنین زیدی نے مولانا صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہم ہر سال یہاں اسی لیے اس مشن کو دہراتے ہیں تاکہ پورے ملک میں وحدت کا پیغام جائے ہم نے اس کام کا آغاز کیا تھا اور ہمیں خوشی ہوتی ہے بین المسالک افطار اور نماز کا پیغام پورے ملک میں پھیلا اور اب کئی تنظیمات اس کو ہر سال کرتی ہیں
سیکریٹری اطلاعات و نوجوان سماجی کارکن سید شہزادروشن گیلانی کا کہنا تھا اس تاریخی مقام پر با مقصد افطار پورے رمضان کے میں ہونے والے افطار میں ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے اگر مذہبی راہنما اور قومی ادارے ہمارا ساتھ دیں تو ہم اسی بادشاہی مسجد میں عالمی امن و مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کا عالمی ریکارڈ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
تمام مسالک کے افراد نے مولانا عبد الخبیر آزاد کے فرزند مولانا عبد الحازق کی امامت میں نماز پڑھی۔
افطار میں صدر خیال نو اسد اعوان ،عامر کاظمی، میثم شمسی ،وجاہت شاہ ، خواجہ اسامہ زیشان ،تحسین قادری ،شارق علی لاہوری اور دیگر شریک ہوئے
اختتام میں مولانا عبد الخبیر آزاد نے وطن عزیز کے لیے دعا کی اور ایران کے حق میں دعا کروائی ۔








