سرائے سدھو(پنجاب پوسٹ) ضلع خانیوال کے علاقہ سرائے سدھو کے موضع فرید پور میں رشتہ سے انکار پر ایک 25 سالہ ایم فل کی طالبہ نازش رزاق ہراج کو مبینہ طور پر اس کے کزن ذیشان ولد راشد ہراج نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قتل کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق ملزم مقتولہ سے شادی کا خواہش مند تھا، اور رشتہ مسترد ہونے کے بعد اس نے یہ افسوسناک واقعہ پیش کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:چشتیاں: معمولی تلخ کلامی نوجوان کی جان لے گئی، ملزم گرفتار
اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سرائے سدھو موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔










