قصور(پنجاب پوسٹ) تھانہ صدر کے علاقے دولے والا میں معمولی تکرار مبینہ طور پر قتل کی واردات میں تبدیل ہوگئی، جہاں دیوروں نے خنجر کے وار کر کے اپنی بھابھی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق 32 سالہ عائشہ بی بی کو اس کے دیوروں صدام اور فیصل نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد خنجر کے وار کر کے قتل کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛پاکپتن ٹیچر قتل کیس: مرکزی ملزم کو دل کا دورہ، حراست میں موت
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بلھے شاہ اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر کی ٹیم موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہی ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔














