پاکپتن: سیوریج کا ناقص نظام، گندا پانی گھروں میں داخل، شہریوں کا احتجاج

پاکپتن (پنجاب پوسٹ): گاؤں 5 مرلہ اسکیم اڈا چکبیدی میں سیوریج کا ناقص نظام اہلِ علاقہ کے لیے عذاب بن گیا۔گلیوں میں گندا پانی جمع ہونے کے باعث گھروں میں داخل ہونے لگا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

WhatsApp Image 2026 10 31 at 2.44.14 PM

اہلِ علاقہ کے مطابق گندے پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث علاقے میں جوہڑ بن چکے ہیں۔جبکہ گندگی اور تعفن نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ گندے پانی میں بچوں اور جانوروں کے گرنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے، جس سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ لاحق ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر پاکپتن کو متعدد شکایات درج کروائی گئیں۔تاہم تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔اہلِ علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر پاکپتن اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے۔سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں اور مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے۔تاکہ شہریوں کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے